سشما سوراج 2014 کے وزیراعظم کے عہدے کے لئے حقیقی امیدوار تھیں : چدمبرم

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 8 جولائی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ 2014 کے عام انتخابات کے بعدمحترمہ سشما سوراج وزیر اعظم کے عہدے کی حقیقی دعویدار تھیں۔
مسٹر چدمبرم نے ایک اخبار میں لکھے اپنے مضمون میں کہا کہ محترمہ سوراج 2009 سے 2014 تک اپوزیشن کی لیڈر رہی ہیں اور اگلے عام انتخابات میں اگر اپوزیشن پارٹی انتخاب جیت جاتی ہے تو جمہوری روایات کے مطابق اپوزیشن کا لیڈر ہی قدرتی طور پر وزیر اعظم بنتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 2014 کے عام انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی نے جیتا تھا لیکن اس سے پہلے ہی ’باہرکا شخص ‘ اپنے بے شمار سیاسی پینتر ے بازی کی وجہ سے بی جے پی کا رہنما بن چکا تھا اور اس نے محترمہ سوراج کے وزیر اعظم کے عہدے تک کے راستے میں رکاوٹ کھڑا کردیا تھا۔ بعد میں وہی شخص وزیر اعظم بن گیا۔
انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر محترمہ سوراج کے خلاف کئے گئے بیہودہ تبصرے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کسی بھی بی جے پی لیڈر نے ان تبصروں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ محترمہ سوراج کے خلاف بھی وہی طاقتیں کام کر رہی تھیں جوحزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف مسلسل بدتمیزی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔۔ یو این آئی

Share This Article