کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ کا اعلان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کرفیو زدہ ترال کے طلاب کا علیحدہ امتحان لیا جائیگا

سری نگر:٧،جولائی :/ کشمیر یونیو رسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی قصبہ ترال کے جو طلاب کرفیو کی وجہ سے ہفتہ کو امتحان دینے سے رہ گئے ،اُن کا علیحدہ طور پر امتحان لیا جائیگا ۔کے این این کے مطابق کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کے جوطلاب کرفیو کی وجہ سے ہفتہ کو لئے جانے والے امتحان دینے سے رہ گئے ،اُنہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،بلکہ اُن کا علیحدہ طور پر امتحان لیا جائیگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ کرفیو اور پابندیوں کے وجہ سے جو طلاب ہفتہ کو نصابی امتحان نہیں دے سکے ،اُن کا علیحدہ طور پر امتحان لیا جائیگا ۔ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے علیحدہ طور پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائیگا کہ کب یہ امتحان لیا جائیگا ۔یاد رہے کہ ہفتہ کو حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے پیش نظر ترال میں غیر معینہ عرصے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا ۔حزب کمانڈر کی دوسری برسی اتوار کو منائی جارہی ہے ۔قصبہ کے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں اور یہاں اعلاناً لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کو کہا گیا ہے ۔

Share This Article