سی جے آئی، مقدموں کے الاٹمنٹ کے لئے مجاز: سپریم کورٹ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سی جے آئی، مقدموں کے الاٹمنٹ کے لئے مجاز: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 6 جولائی : سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ ملک کے چیف جسٹس (سی جے آئی) ہی ’ماسٹر آف روسٹر‘ ہیں۔
جسٹس اے کے سکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے سابق وزیر قانون شانتی بھوشن کی پٹیشن کا تصفیہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی میں مقدموں کے الاٹمنٹ (روسٹر) کے لئے چیف جسٹس ہی مجاز ہیں۔ گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران عدالت نے تیسری بار اس بات کی تصدیق کی ہے۔
سینئر بھوشن کی جانب سے ان کے بیٹے پرشانت بھوشن اور سینئر ایڈووکیٹ دُشینت دوے نے جرح کی تھی۔
یو این آئی۔

Share This Article