امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ کا استعفی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ کا استعفی

واشنگٹن، 6 جولائی ٌ: امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسي کے سربراہ ا سکاٹ پروئٹ نے پالیسی پر مبنی تنازعات اور سخت تنقید کے بعد جمعرات کو استعفی دے دیا۔
مسٹر پروئٹ ٹیکس دہندگان کے خرچے پر فرسٹ کلاس کا ہوائی سفر ، حفاظت پر وسیع خرچ، دفتر میں ساؤنڈپروف فون لگوانے اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کے سلسلے میں کئی ماہ سے جانچ ایجنسیوں کی رڈار پر تھے۔ کئی ڈیموکریٹس اور ری پبلک اراکین پارلیمان نے ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مسٹر پروئٹ نے اپنے استعفی میں کہا، ’’میری اور میرے خاندان کی مسلسل تنقید سے ہم سب کو تکلیف پہنچی ہے ‘‘۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر کہا، ’’میں نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسي کے سربراہ مسٹر پروئٹ کا استعفی قبول کر لیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسي کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اینڈریو وہیلر ایجنسی کا ایگزیکٹو سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’عہدہ پر رہنے کے دوران،مسٹر اسکاٹ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ میں ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا‘‘۔
رائٹر۔

Share This Article