کم خرچ پر علاج دستیاب کرانا سرکار کا مقصد:مودی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad

کم خرچ پر علاج دستیاب کرانا سرکار کا مقصد:مودی

نئی دہلی 29جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی سرکار کا مقصد صرف اسپتال ،بیماری، ادویہ اور جدید سہولیات تک محدود نہیں ہے بلکہ کم خرچ پر ملک کے ہر شخص کو علاج کی سہولیات دستیاب کرنا اور لوگوں کو بیمار بنانے والے اسباب کا پتہ لگانا ہے۔
مسٹر مودی نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)میں سینئر شہریوں کیلئے جمعہ کو 300کروڑروپے کی لاگت سے بننے والے والے’نیشنل سینٹر فار ایجنگ ‘کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ چار سال کے دوران صھٹ کے شعبہ کو ترجیح دی ہے اور لوگوں کو عمومی طبی سہولیات کا فائدہ دینے کیلئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔
سال2025تک ملک سے ٹی بی کے خاتمہ کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا کی نظر ہندوستان پر ہے کہ کیا وہ ایسا کر پائے گا۔مجھے ملک کے صحت کے سیکٹر پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایسا کر پائے گا۔مجھے ملک کے ہیلتھ سیکٹر پر مکمل یقین ہے کہ وہ اس چیلنج پر پورے عزائم سے کام کرے گا۔
یو این آئی.

Share This Article