اننت ناگ میں تلاشی آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 24 مارچ (یو این آئی)

فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ علاقے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فوج کی چنار کور نے اتوار کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انٹلی ایجنسیوں کی طرف سے موصولہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے اننت ناگ کے لکھی بھون لارکی پورہ علاقے میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مشترکہ تلاشی آپریشن چلایا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔

پوسٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، ایک آئی ای ڈی اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید پوچھ تاچھ جاری ہے۔

Share This Article