سرنکوٹ کے جنگل میں گری آسمانی بجلی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

چرواہازخمی ہونے کے بعددم توڑبیٹھا

پونچھ:۲۴،جون: سرنکوٹ پونچھ کے ایک مضافاتی جنگل میں آسمانی بجلی کی زدمیں آکرایک غریب چرواہاشدیدزخمی ہوجانے کے بعداسپتال میں دم توڑبیٹھ ۔کے این این کے مطابق سنیچراوراتوارکی درمیانی رات سرنکوٹ کے ہنگلی جنگل میں قہرانگیزآسمانی بجلی گری ،جسکی زدمیں آکرایک چرواہامحمداسلم وانی میرحسین ساکنہ سلوح شدیدطورپرجھلس گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محمداسلم کونازک حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایاگیاتاہم یہاں موجودہ ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعداُسے مردہ قراردیا۔ایس ایچ اؤسرنکوٹ محمدانظرمیرنے اسبات کی تصدیق کی کہ چرواہے محمداسلم کی موت جنگل میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہوئی کے این این/

Share This Article