لولی پورہ بڈگام میں جموں وکشمیر بینک کو لوٹنے کی کوشش

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اے ٹی ایم گارڈ نے نقب زنوں کے ارادوں کو ناکام بنایا
سرینگر؍10؍جون؍ لولی پورہ بڈگام میں نامعلوم افراد نے جموں وکشمیر بینک کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم اے ٹی ایم گارڈ نے وقت رہتے شور مچایا جس کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اس دوران نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ جے کے این ایس کے مطابق لولی پورہ بڈگام میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد جموں وکشمیر بینک کی کھڑکی توڑ کر اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پاس ہی موجو د اے ٹی ایم گارڈ کی نظر اُن پر پڑی اور اُس نے شور مچایا جس کے نتیجے میں لوگ گھروں سے باہر آئے تاہم نامعلوم افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے