میر واعظ عمرفاروق کا پیغامِ عید الفطر

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
All Parties Hurriyat Conference (APHC) Chairman Mirwaiz Moulvi Umar Farooq addresses a gathering prior to prayers marking the festival of Eid al-Adha at the Grand Mosque Jamia Masjid in Srinagar. --

سرینگر:۱۴،جون:/ عید الفطر کی آمد پر اپنے عید پیغام میں متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے امیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے عالم اسلام سمیت اہالیان کشمیر کو دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل عید الفطر اپنے اندر ایک ایسا حیات آفریں پیغام رکھتی ہے جس سے عالم انسانیت کی بہار وابستہ ہے اور فی الحقیقت عید کے مبارکباد کے وہی لوگ مستحق ہیں جنہوں نے ماہ رمضان اور ماہ قرآن کا کما حقہٗ حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک جموں وکشمیرمیں عید سعیدکی تقریب منانے کا تعلق ہے تو اس سال بھی کشمیری عوام اس عزم اور یقین کے ساتھ یہ دن منا رہے ہیں کہ ہماری عظیم اور بے پناہ جانی و مالی قربانیاں انشاء اللہ عنقریب رنگ لائیں گی اور ہم ضرور اپنا ہدف اور منزل حاصل کرکے رہیں گے ۔بیان کے مطابق آج عالم اسلام سمیت مختلف مسلم آبادی والے ممالک جیسے فلسطین ، افغانستان، عراق، شام ، یمن اور کشمیر کے مسلمان جن پر آشوب حالات سے دوچار ہیں اور جہاں نہتے اور معصوم عوام کا قتل عام تسلسل کے ساتھ جاری ہے ،ہمیں عید سعید اس تاریخی مرحلہ پر یہی پیغام دیتی ہے کہ امت مسلمہ اسلام مخالف اور باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر سطح پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں۔ میں اس موقعہ پر دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمارے لئے حالات کو سازگار بنائے اورملت کو عزت و سربلندی عطا کرے۔آج کے مرحلے پر میں کشمیر اورکشمیر سے باہر مختلف جیلوں اور عقوبت خانوں میں برسہا برس سے کشمیری حریت پسند نظر بندوں کے عزم و استقلال کو سلام پیش کرتا ہوں اور انکی صحت و سلامتی کیلئے رب ذوالجلال سے دعا گو ہوں۔ ہمیں آج کے دن وطن عزیز کے انتہائی سنگین اور پر آشوب حالات کا احساس کرنا چاہئے اور ان عظیم اور تاریخی جانی و مالی قربانیوں کو ہرگز نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیناچاہئے جو ہمارے ہزاروں بزرگوں،عزیزوں اور پردہ نشین ماؤں اور بہنوں نے پیش کی ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں۔مجھے امید ہے عید کے پر مسرت موقعہ پرمعاشرہ کے غریب ، پسماندہ طبقوں اور کنبوں کی ہر سطح پر صاحب خیر اور صاحب حیثیت افراد ہر ممکن مدد کریں گے اورموجودہ حالات کے پیش نظر عیدکی تقریب انتہائی سادگی سے منائیں گے۔

Share This Article