شناخت کیلئے ڈی این اے نمونے حاصل کئے گئے
کپوارہ:۹،جون: / کرالہ پورہ کپوارہ میں ہفتہ کی صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں جھلسی ہوئی بوسیدہ انسانی نعش برآمد کی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعش شناخت کرنا ناممکن ہے ،تاہم نعش کی شناخت کرنے کیلئے ڈی این اے نمونے حاصل کئے گئے ۔اس سلسلے میں کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق کرالہ پورہ کپوارہ کے پہاڑی کی اونچائی پر کھازان متی کے مقام پر چند چرواہوں نے جھلسی ہوئی بوسیدہ انسانی نعش دیکھی اور پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ،جس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نعش کی شناخت کرنا مشکل ہے ،تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ نعش قریب22سالہ نوجوان کی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ نعش کی شناخت کیلئے پوسٹ مارٹم کے علاوہ ڈی این اے نمونے حاصل کئے گئے ۔معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

