جی – 7 ممالک انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے پر اتفاق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جی – 7 ممالک انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے پر اتفاق

کیوبیک، 9 جون : کینیڈا کے کیوبیک میں منعقد جی -7 سربراہی اجلاس کے ساتوں رکن ممالک کے رہنماؤں نے جمعہ کو انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لئے اطلاعات کا اشتراک، انٹرنیٹ سروس مہیا کرانے والوں اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے پر متفق ہوگئے۔
سبھی رکن ممالک نے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے مسودے پر عزم کا اظہار کیا۔
مسودے میں بالواسطہ طور پر امریکہ اور کچھ دیگر یوورپی ممالک کے اس الزامات کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے روس پر ان انتخابات کو متاثر کرنے کا الزام لگایا تھا۔ روس اگرچہ اس طرح کےکسی بھی کردار سے انکار کرتا رہا ہے۔
جی -7 ممالک نے اعلامیہ میں کہا، "غیر ملکی طاقتیں ہمارے جمہوری معاشرے اور اداروں، ہماری انتخابات کے طریقہ کار، ہماری خود مختاری اور سلامتی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں.”
اعلامیہ کے مطابق امریکہ، کینیڈا، جاپان، برطانیہ، اٹلی، جرمنی اور فرانس نے تمام طرح کے سیاسی پروپیگنڈہ، بالخصوص انتخابی مہم کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے چندےمیں بڑے پیمانہ پرشفافیت یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Share This Article