ڈاکٹر سجاد وانی ولد خضر محمد وانی سابق ACD کو صدمہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امتحان پر امتحان اے شیخ تو دیتا گیا کہنہ سالی میں دیا لخت جگر کا امتحان

ڈاکٹر سجاد احمد وانی ولد خضر محمد وانی ساکنہ پنزگام کپوارہ حال نقشبند کالونی سرینگر کا نوزائد لخت جگر حیدر سجاد وانی ایک ہفتہ جے بی پنتھ اسپتال سرینگر میں زیر علاج رہنے کے بعد اپنے والدین اور اقرباء کو داغ مفارقت دیکر اللہ کو پیارا ہوگیا ۔اس ننھے پھول کو جو مرجھا گیا کا نماز جنازہ کی پیشوائی نانا عبدالرشید وانی نے کی ۔نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پُر نم آنکھوں سے اپنے آبائی مقبرہ پنزگام میں سپرد خاک کیا گیا ۔جبکہ ہاوس نمبر 10نقشبند کالونی ایچ ایم ٹی سرینگر میں تعزیت پُرسی کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے ننھے پھول کے جدا ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بچے کو اپنے والدین اور اقرباء کیلئے باعث شفاعت بنائے اور ان کو اس کا نعم البدل عطا کرے اور صبر وجمیل عطا کرے ۔آمین ۔ادھر سماج کے مختلف اشخاص نے وانی خاندان پنزگام اور ڈنگی وچھہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا

Share This Article