کانگریس کی ایس ایس اے اساتذہ کے مطالبات کی حمایت :جی اے میر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

حکومت عید الفطر سے قبل رُکی پڑی تنخواہ واگزر کرے ،معاملات کو ایڈرس کرے

سری نگر:۸،جون: / کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایس ایس اے اساتذہ کی رُکی پڑی تنخواہ عید الفطر سے قبل واگزار کرے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں ،جنہیں فوراً سے پیشتر پورا کیا جانا چاہئے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ اساتذہ کو 7ویں پے کمیشن کے تحت فائدہ پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر زور دیا کہ وہ ایس ایس اے اساتذہ کی شکایات مؤثر طریقے سے ایڈرس کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جبکہ انکے مسائل کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔غلام احمد میر نے الزام عائد کیا کہ حکومت ایس ایس اے اساتذہ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رواں رکھ رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایس ایس اے اساتذہ کی تعیناتی رہبر تعلیم اسکیم کی طرز پر کی گئی جبکہ پانچ برس کی ملازمت مکمل کرنے کے بعد انکی مستقلی ضوابط کے تحت ہونی چاہئے ،جو اُن کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ کی واگزاری میں تاخیر قابل مذمت امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے ایس ایس اساتذہ اور اُنکے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔ایس ایس اے اساتذہ کا ایک وفد غلام احمد میر سے ملاقی ہوا اور اُنکے معاملے میں مداخلت کی وکالت کی ۔انہوں نے غلام احمد میر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اُنہیں ساتویں پے کمیشن کے زمرے میں بھی لایا جائے ،کیونکہ حکومت نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر اس سے انکار کیا ہے ۔غلام احمد میر نے کہا کہ ایس ایس اے اساتذہ کو ساتویں پے کمیشن کے مراعات سے محروم رکھنا بڑی ناانصافی کے مترادف ہے ۔

Share This Article