جمعرات کی شام وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی افطارپارٹی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی شرکت کاامکان

سری نگر:۶،جون:/ خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کی شام مشہورزمانہ جھیل ڈل کے کنارے واقع شیرکشمیرانٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس (ایس کے آئی سی سی )میں افطارپارٹی کااہتمام کیاہے،جس میں شرکت کیلئے چنندہ سیاسی لیڈروں،وزیروں ،ممبران قانون سازیہ ،سیول وپولیس حکام ،پرنٹ والیکٹرانک میڈیاسے وابستہ صحافیوں ،مدیران ونامہ نگاروں اورسماج کے معززاشخاص کوبھی مدعوکیاگیاہے۔کے این این کومعلوم ہواکہ تمام مدعوئین سے استدعاکی گئی ہے کہ وہ وقت افطارسے پہلے ایس کے آئی سی سی میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔ معلوم ہواکہ افطارکے فوراًبعد ایس کے آئی سی سی میں نمازمغرب باجماعت اداکی جائیگی ۔ اُدھرمعلوم ہواکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے دی جانے والی افطارپارٹی میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی شرکت کابھی قوی امکان ہے کیونکہ موصوف جمعرات کی صبح 2روزہ دورے پرسرینگرپہنچیں گے ۔

Share This Article