سعودی عرب کا براستہ بحیرہ احمر تیل برآمد کرنے کا کام ملتوی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سعودی عرب کا براستہ بحیرہ احمر تیل برآمد کرنے کا کام ملتوی

ریاض، 26 جولائی : ٹاپ تیل برآمدکنندہ ملک سعودی عرب نے جمعرات کو کہا کہ اس کے دو بڑے تیل ٹینکروں پر ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد باب المندب کے بحیرہ احمر کےجہاز راستہ سے جانے والے اپنے تمام جہازوں کی آمد رفت کو وہ عارضی طور پر بندکررہاہے۔
سعودی عرب کی توانائی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں وزیر توانائی خالد الفلیح نے کہا حوثی باغیوں نے بدھ کی صبح بحیرہ احمر میں ہمارے دو بہت بڑے تیل ٹینکروں پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ایک ٹینکر کومعمولی نقصان پہنچا۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا، "جب تک حالات صاف اور باب المندب کے راستے آمد رفت کے لئے محفوظ نہیں ہو جاتے ہیں تب تک سعودی عرب اپنے تمام تیل ٹینکروں کو براستہ باب المندب جانے پر روک لگا رہا ہے‘‘۔
رائٹر،

Share This Article