صحافی راجكشور نہیں رہے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

صحافی راجكشور نہیں رہے

نئی دہلی، 4 جون :سینئر صحافی، مصنف اور شاعر راج كشور کا پیر کے روز یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ ( ایمس ) میں انتقال ہو گیا۔
وہ تقریبا تین ہفتے سے ایمس کے انتہائی نگہداشت والے کمرے (آئی سی یو) میں داخل تھے۔انہیں نمونیہ کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انهوں نے آج صبح ساڑھے نو بجے آخری سانس لی۔
وہ 71 سال کے تھے ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اور بیٹی ہے۔ گزشتہ دنوں ان کے بیٹے کا انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی پیدائش 2 جنوری 1947 کو مغربی بنگال کے کلکتہ (موجودہ کولکتہ) میں ہوئی تھی۔
را ج كشور نے ’ رویوار ‘ سے اپنی صحافت شروع کی تھی اور ‘ نوبھارت ٹائمز’ دہلی میں کافی عرصہ تک وابستہ رہے. ‘دوسراشنی وار ‘ میگزین کی ذمہ داری سنبھالی۔ وہ کئی اخبارات میں حالات حاضرہ پر کالم بھی لکھتے رہے۔
ان کےناول مجموعہ میں سے ‘سنندا کی ڈائری’، ‘دوسرا سکھ’ اہم ہے. ان کی شاعری کا مجموعہ ‘ پاپ کے دن’ اور طنزیہ مجموعہ ‘راجا کا باجا’ بھی کافی مقبول تھا۔ ان کو لوہیا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
یو این آئی.ا

Share This Article