بین الاقوامی سرحد پر جنگ جیسی صورتحال برقرار ،ہند پاک افواج پھر آمنے سامنے

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

طرفین کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ، لوگ میں دہشت

سرینگر /04 جون / بین الاقوامی سرحد پر پُر خطر صورتحال کے بیچ ایک مرتبہ پھر ہند پاک افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا اور شدید فائرنگ کی تاہم طرفین کے مابین شدید فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر لائن آف کنٹرول پرمسلسل گولہ باری کے نتیجے میں سرحدں کے قریب رہائش ؂پذیر لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ نقل مکان کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کو دفاعی ترجمان سے موصولہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے سوموار کے روز اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی می سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’پاکستانی فوج نے سوموار کی صبح سیکٹر میں چھوٹے اور خودکارہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی چوکیوں میں تعینات فوجیوں نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں کے بعد رک گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا ’پاکستانی فوج نے گذشتہ نصف شب کو مینڈ ھر سیکٹر میں ہلکے و بھاری خودکار ہتھیاروں اور مارٹروں سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا‘۔ ترجمان نے کہا ’فائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے ابھی بھی جاری ہے۔ ہمارے فوجی جوان سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں‘۔اسی دوران لائن آف کنٹرول پر طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں سرحد پر رہایش پذیر لوگوں میں سخت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ نقل مکان کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں پہلے ہی کئی کنبے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے ہیں ۔

Share This Article