عمر عبداللہ کے ٹویٹ پر جتیندر سنگھ کا سخت ردعمل، کہا سیکورٹی فورسز پر حملہ زیادہ قابل مذمت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں ۔ وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کے باہر ایک نوجوان کو سی آر پی ایف کی جانب سے گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے واقعہ پر کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی حلقوں کا سیکورٹی فورسز کو سافٹ ٹارگیٹ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔جتیندر سنگھ نے یہ باتیں نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا ’سیکورٹی فورسز پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے۔ کشمیری سیاسی حلقوں کا سیکورٹی فورسز کو سافٹ ٹارگیٹ بنانا ایک معمول ہے۔ وہ ایک دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے کی جرات نہیں رکھتے ہیں‘۔

وزیر مملکت نے کشمیری سیاسی لیڈران پر تشدد کی سلیکٹیو مذمت کا الزام بھی عائد کیا۔ بتا دیں کہ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں نوجوان کی سی آر پی ایف گاڑی سے کچل کر موت ہوجانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا رمضان سیز فائر کا مطلب نوجوانوں کو بندوقوں سے نہیں گاڑیوں سے کچل کر ہلاک کرنا ہے‘۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے پوچھا ہے کہ کیا گاڑیوں سے کچل کر ہلاک کرنا نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) ہے۔
UNI

Share This Article