پومپیواور شمالی کوریا کے افسروں کےمابین بات چیت مکمل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پومپیواور شمالی کوریا کے افسروں کےمابین بات چیت مکمل

واشنگٹن ، یکم جون : امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے آج کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان مجوزہ چوٹی کانفرنس کے سلسلے میں شمالی کوریائی افسروں کے ساتھ ہونے والی گفتگو مثبت رہی ۔
اس بیچ دونوں ممالک اپنے لیڈروں کے بیچ مچوزہ چوٹی کانفرنس کی تیاریوں میں مشغول ہوگئے ہیں ۔ کافی انتظار کے بعد ہونے والی اس چوٹی کانفرنس سے قبل مسٹر پومپیو اور شمالی کوریا کے اعلی افسر کم یونگ چول کے بیچ نیو یارک میں دو دنوں تک چلنے والی بات چیت مکمل ہو گئی ہے ۔
واضح ہو کہ تقریبا ایک ہفتہ پہلے مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ 12 جون کو سنگا پور میں ہونے والی اپنی مجوزہ ملاقات رد کرنے کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد چوٹی کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں ۔
رائٹر

Share This Article