پٹن بینک ڈکیتی میں بینک گارڈ سے چھینی گئی رائفل برآمد ؛ اسلحہ برداروں کی جانب سے چرائی گئی گاڑی بھی ملی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/23اپریل: گزشتہ روز پٹن میں بینک ڈکیتی کے ایک معاملے کے دورا ن بینک محافظ سے چھین لی گئی رائفل پولیس نے ضبط کرلی ہے جبکہ اس ڈکیتی کے دوران اسلحہ برداروں نے جس گاڑی کو اُڑاکر فرارہوئے تھے وہ گاڑی بھی پولیس کو ملی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں گذشتہ روز پیش آئے بینک ڈکیتی واقعے میں بینک محافظ سے چھینی گئی رائفل اور موقع سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی گئی گاڑی کو جمعہ کی صبح برآمد کیا۔یاد رہے کہ پٹن کے شیر آباد کھور علاقے میں جمعرات کو پی پی ای کٹ پہنے تین اسلحہ برداروں نے جموں و کشمیر بینک کی شاخ سے بندوق کی نوک پر 2 لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ لئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آج ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے کے ووسن گاؤں کے نزدیک لٹیروں کی طرف سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی جانے والی ماروتی گاڑی اور گارڈ سے چھینی گئی بندوق کو برآمد کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پٹن میں بینک ڈکیتی کرنے والے اسلحہ بردار پی پی کٹ لگاکر بینک میں داخل ہوئے تھے اور بینک سے قریب تین لاکھ روپے اُڑاکر فرار ہوئے۔

Share This Article