ہلمت پورہ کپواڑہ میں ماں بیٹی کی نعشیں نالہ سے برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا

سرینگر؍05؍مئی؍ ؍ ہلمت پورہ کپواڑہ میں اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب ماں بیٹی کی نعشیں نالہ سے برآمد کی گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ماں بیٹی نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق ہلمت پورہ کپواڑہ میں نالہ سے ماں بیٹی کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کل شام ماں بیٹی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نالہ میں چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں دونوں غرقہ آب ہوئیں ۔ نعشوں کو تحویل میں لے کر پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد انہیں لواحقین کے سپرد کیا۔ پولیس کے ایک آفیسر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ کہا جاسکتا ہے۔

Share This Article