کشمیر میں ریل خدمات بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سر ی نگر، 2 مئی جموں و کشمیر میں سلامتی کی وجہ سے ایک دن تک ملتوی رہنے کے بعد تمام ریل خدمات کو آج پھر سے بحال کردیا گیا ہے۔
ریلوے کے سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم نے آج وادی میں تمام ریل خدمات کو بحال کردیا ہے۔ ہم پولیس اور مقامی انتظامیہ کی صلاح کے مطابق یہ قدم اٹھار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس سے نئی ہدایت موصول ہوئی ہے۔ کل یہاں سلامتی کی وجہ سے تمام ریلوے خدمات ملتوی کردی گئی تھیں۔
ضلع پلوامہ میں حزب المجاہدین کے دو انتہا پسندوں کےتصادم میں مارے جانے کے بعد کل یہاں احتجاجیوں پر سلامتی دستوں کی جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے خلاف علیحدگی پسندوں نے ہڑتا ل کا اعلان کیا تھا جسے دیکھتے ہوئے سلامتی کی وجہ سے تمام ریل خدمات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
یو این آئی

Share This Article