لوور منڈا میں فوجی کانوائی پر حملہ, دو فوجی ہلاک چار زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

حزب المجاہدین نے اس حملے کی ذمہداری قبول کی

لوور منڈا اننت ناگ میں فوجی کانوائی پر حملے میں دو فوجی  ہلاک اورپانچ مذید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ملی ٹینٹوں نے لوور منڈا میں فوجی کانوائی پر حملہ کرکے دو فوجی اہلکارکو ہلاک اورچار مذید کو زخمی کردیا ہے۔زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقے میں حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لئے سرچ آپریشن سروع کردیا گیا ہے۔

حزب المجاہدین نے اس حملے کی ذمہداری قبول کی ہے۔حزب کے ترجمان برہان الدین نے کہا ہے کہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جزب الماہدین نے اس کاروائی کو انجام دیا ہے۔
ترجمان نے حزب کے آپریشنل کمانڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوور منڈا میں فوجی کانوائی پر حملہ کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا۔انہوں نے مستقبل میں مذید حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے