بھارت بیبنیاد الزامات سے سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے تنازع پیدا کررہا ہے/ڈاکٹر فیصل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

یاتریوں کوخالصتان کیلئے اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد

سرینگر/17اپریل/سی این آئی پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کی کوشش کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو خالصتان کے معاملے پر اکسانے کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر کے ہندو اور سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے کے لئے غیراخلاقی و بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے دورے کے حوالے سے بھارت الزامات کے ذریعے جان بوجھ کر تنازع پیدا کررہا ہے جو افسوسناک ہیں۔

Share This Article