کٹھوا عصمت دری معاملہ : وکلا کے رویہ پر نوٹس لے سکتا ہے سپریم کورٹ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 13 اپریل ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے کٹھوا عصمت دری کیس میں وکلا کے رویہ پر نوٹس لینے کی حامی تو بھری، بشرطیکہ اس سلسلہ میں کوئی درخواست دائر کی جاتی ہے۔

کچھ وکلا کی جانب سے وکیل پی وی دنیش نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے جموں و کشمیر کے کٹھوا میں آٹھ سال بچی کے ساتھ عصمت دری اور اس کے بعد اس کا قتل کئے جانے کی معاملہ میں وکلا کے طرز عمل کا خاص ذکر کیا اور اس سلسلہ میں اس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مسٹر دنیش نے دلیل دی کہ جموں کے وکیل کٹھوا عصمت دری معاملہ میں قانونی عمل میں رکاوٹ پیداکررہے ہیں اور اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے