باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: سرکاری تقریبات اور حساس مقامات تک رسائی کیلئے ڈی آئی او کا میڈیا شناختی کارڈ لازمی/بارہمولہ پولیس کا اہم قدم
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

سرکاری تقریبات اور حساس مقامات تک رسائی کیلئے ڈی آئی او کا میڈیا شناختی کارڈ لازمی/بارہمولہ پولیس کا اہم قدم

Last updated: جولائی 16, 2026 4:01 شام
1 ہفتہ ago
Share
SHARE

رپورٹ : مجید شیری

سرکاری تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے، رسائی کو منظم رکھنے اور غیر مجاز افراد کے داخلے کو روکنے کے مقصد سے بارہمولہ پولیس نے ہم حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ داخلے کیلئے ضلع انفارمیشن افسر بارہمولہ کی جانب سے جاری کردہ دست اور قابل عمل میڈیا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس ہیڈکوارٹر بارہمولہ نے میڈیا نمائندوں کیلئے ایک اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سرکاری تقریبات، وی وی آئی پی اور وی آئی پی دوروں، مذہبی اجتماعات، عوامی پروگراموں، پولیس تعیناتی والے علاقوں اور دیگر حساس یا محدود رسائی والے مقامات پر داخلے کے لیے ضلع افارمیشن افسر بارہمولہ کی جانب سے جاری کردہ درست اور قابلِ عمل میڈیا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہوگا۔

یہ حکم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ گ±ریندر پال سنگھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سرکاری تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے، رسائی کو منظم رکھنے اور غیر مجاز افراد کے داخلے کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق صرف وہی صحافی سرکاری پروگراموں، میڈیا انکلوڑرز، تعیناتی والے علاقوں اور دیگر محدود مقامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے جو ڈی آئی او بارہمولہ کی جانب سے جاری کردہ درست شناختی کارڈ پیش کریں گے۔

پولیس نے تمام ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام داخلی راستوں، ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس پر میڈیا نمائندوں کی شناخت اور اسناد کی مکمل جانچ کریں۔ بغیر مجاز شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کو، خواہ وہ خود کو پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا سے وابستہ ظاہر کرے، کسی بھی سرکاری یا محدود رسائی والے مقام میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایس ایس پی بارہمولہ نے تمام نگران افسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا غیر مجاز رسائی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ افراد کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور آئندہ احکامات جاری ہونے تک مو¿ثر رہے گا۔

پولیس کی جانب سے جاری حکم کی نقول ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ، ضلع اطلاعاتی افسر، سینئر پولیس افسران اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ اس پر مو¿ثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور میڈیا برادری کو بھی اس نئی ہدایت سے بروقت آگاہ کیا جا سکے

You Might Also Like

سرینگر میں بہت جلد سرمایہ کاری سمٹ منعقد ہوگا: مرکزی وزیر
انگلینڈ میں نومولود بچے کو ہوا کورونا وائرس
سب انسپکٹربھرتی گھوٹالہ: سی بی آئی نے بی ایس ایف کمانڈنٹ (میڈیکل آفیسر) کو حراست میں لیا
کوکر ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں
جموں و کشمیر میں امن، ہم سب کا ایک ہی مقصد: ڈی جی پی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article وزیر اعلیٰ کی پوری توجہ صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود/ آغا روح اللہ
Next Article لیفٹنٹ گورنر کی ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بھارتتازہ ترین

ناجائز تعلقات سے متعلق قانون معاملہ میں سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

By
8 سال ago
سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر نصب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا گیا
جنگجورمضان سیزفائرکوناکام بنانے کیلئے کوشاں، پُرتشددسرگرمیاں لاحاصل:وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی
ڈاکٹرفاروق اورعمرعبداللہ نے درگاہ حضرتبل میں حاضری دی
رام بن ڈسٹرکٹ ہسپتال میںڈاکٹروںکی ہڑتال؛ مریضو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ، بغیر علاج گھروں کو جانے پر مجبور
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?