سری نگر:۶،جون:/ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنگجوئیانہ سرگرمیوں پرمایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جنگجورمضان سیزفائرکوناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔کے این این کے مطابق مرکزی سرکارکی جانب سے جموں وکشمیرمیں ماہ رمضان المبارک کے پیش نظرجنگجوؤں کیخلاف فوج اوردیگرسیکورٹی ایجنسیوں کی کارروائیاں معطل رکھے جانے کافیصلہ لینے کے بعداول صیام سے فوج ،فورسزیاریاستی پولیس نے جنگجوؤں کیخلاف آپریشن آل آؤٹ کے تحت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ۔تاہم جنگجوگروپوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں فوج ،فورسزاورپولیس کی گشتی پارٹیوں ،فوجی وفورسزکیمپوں ،پولیس تھانوں اورچوکیوں پرحملوں کے علاوہ سوگن شوپیان ،واڈورہ سوپوراوریمبرزلواری سوپورمیں بارودی سرنگ دھماکے بھی کئے جبکہ حالیہ دنوں میں سری نگراورجنوبی کشمیرمیں ایک درجن کے لگ بھگ گرینیڈحملے بھی کئے گئے۔وزیراعلیٰ نے جنگجوگروپوں کی ان کارروائیوں کے تناظر میں کہاہے کہ جنگجورمضان جنگ بندی کوسبوتازکرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپر ایک ٹویٹ تحریرکیاہے کہ مرکزکی جانب سے اعلان کردہ رمضان سیزفائر جموں وکشمیرکے لوگوں کوراحت پہنچانامقصودتھا۔وزیراعلیٰ نے مزیدلکھا’گرچہ رمضان سیزفائرسے ریاستی عوام نے راحت پائی لیکن جنگجوگروپ اپنی پُرتشددسرگرمیوں کوجاری رکھ کررمضان جنگ بندی کونقصان پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ‘۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں اس اُمیدکااظہارکیاکہ جنگجواپنی باطل اورلاحاصل سرگرمیوں کااحساس کریں گے۔

