راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ اور امیت شاہ کی اہم ملاقات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مطابق مرکزی وزراءکونسل میں ممکنہ رد و بدل کی قیاس آرائیوں میںاضافہ ہو گیا ہے اور اسی بیچ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

صدر جمہوریہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا ”مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امیت شاہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کیُُ۔یہ ملاقات اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ دو روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی۔

سیاسی حلقوں میں ان ملاقاتوں کو مرکزی کابینہ میں متوقع رد و بدل سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما جارج کورین نے حال ہی میں اپنی راجیہ سبھا کی مدت ختم ہونے کے بعد مرکزی وزراءکونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Share This Article