کشمیر کے اسکولوں میں گرمائی تعطیل ماہ جولائی کے دوسرے ہفتہ سے متوقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

وادی کشمیر کے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات جولائی کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم موسم کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حتمی فیصلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

محکمہ کے ذرائع کے مطابق تاحال تعطیلات کے حوالے سے کوئی باضابطہ حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا، تاہم وادی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر اس سلسلے میں غور و خوض جاری ہے۔

محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت موسمی حالات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور جولائی کے پہلے ہفتے میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران وادی کشمیر میں معمول سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر تعطیلات کے شیڈول پر غور کیا جا رہا ہے۔

Share This Article