شوپیان میں تلاشی آپریشن ، 3 گرفتار، گرینیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد/پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سیکورٹی فورسز نے شوپیان ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا ہے اور دھماکہ خیز مواد اور مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے شوپیاں کے پڈسو علاقے میں ایک آپریشن کیا گیا اور بیگم گاوں کے تین شہریوں کو حراست میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے دو دستی بم، چار حزب المجاہدین کے پوسٹر، 2.5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور چار موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جس کی فرانزک اور تکنیکی جانچ جاری ہے۔

مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article