نائب صدر سی پی رادھا کرشنن بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات میں شرکت کیلئے لداخ کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو لیہہ پہنچے۔
لہہ پہنچنے پر کشوک بکولا رنپوچی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر نائب صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
لداخ کے لیفٹنٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر ڈاکٹر محمد جعفر اخون، لداخ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ محمد حنیفہ اور دیگر سینئر حکام اور معززین نے ان کا استقبال کیا۔
لداخ کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوگا ڈے کی تقریبات سے قبل مرکزی زیر انتظام علاقے میں ان کی میزبانی کرنا اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔
