پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر تین تین روپے کا اضافہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 15 مئی

تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر تین تین روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں غیر برانڈڈ ڈیزل کی قیمت اب 90.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 87.67 روپے تھی۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت بھی تین روپے بڑھا کر 97.77 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
کمپنی نے اپنے برانڈڈ (پریمیم) پیٹرول ایکس پی 95 کی قیمت 2.99 روپے بڑھا کر 104.88 روپے فی لیٹر اور برانڈڈ ڈیزل ایکس جی کی قیمت تین روپے بڑھا کر 95.95 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے۔
گزشتہ 28 فروری کو مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے آغاز کے بعد برانڈڈ ڈیزل کی قیمت میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ اس سے قبل مارچ میں بھی اس کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Share This Article