بارہمولہ میں فوجی جوان کی پھسل کر گرجانے سے موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 9 جنوری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری میں تعینات ایک فوجی جوان کی پھسل کر گرجانے سے موت واقع ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ بارہمولہ کے فتح گڑھ شیری میں تعینات فوج کی 46 راشٹریہ رائفلز (آر آر) سے وابستہ ایک جوان پھسل کر گرجانے کے بعد بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوان کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید طبی و قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
جوان کا تعلق ہریانہ سے بتایا جا رہا ہے۔

Share This Article