کشمیر میں متعدد مقامات پر سی بی کے کے چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 7 جنوری

جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹلی جنس ونگ (سی آئی کے) نے بدھ کی صبح سائبر فراڈ اور دہشت گردی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کشمیرمیں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

حکام نے بتایا کہ سی آئی کے نے سائبر فراڈز اور دہشت گردی کی فنڈنگ کو ہوا دینے والے ایسے کھاتوں پر اپنا شکنجہ سخت کرتے ہوئے ‘میول اکائونٹس’ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سری نگر ضلع میں دس سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے گئے جبکہ وادی میں دیگر کئی مقامات پر بھی چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئیں۔

اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا انتظار ہے۔

Share This Article