کشمیر میں سردی کا قہر برقرار، سونہ مرگ میں پارہ منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, DEC 26 (UNI):- A boatman break the freezing part of the Choont Kol, a part of the famous Dal Lake to make way to his boat in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-12U

وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلاں کا کم و بیش نصف حصہ گزر جانے کے باجود بھی گرچہ وسیع پیمانے پر برف باری نہیں ہوئی ہے تاہم سخت سردی کا قہر برابر قائم ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

کشمیر ویدر کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رات کا درجہ حرارت بالترتیب منفی7.6 اور منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں 28 نومبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم از کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں رات کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی ضلع بڈگام میں کم از کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ،پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اورف منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سائیبریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی22.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 20 جنوری تک موسم کبھی جزوی تو کبھی مجموعی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Share This Article