کشمیر میں ریکارڈ توڑ سردیوں کا زور برقرار

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 29 نومبر

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ریکارڈ توڑ سردیوں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس نے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سری نگر میں گذشتہ کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اور رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سری نگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران سردیوں کا زور برقرار رہ سکتا ہے۔

Share This Article