کشمیر میں تعینات فوجیوں میں خودکشی کا رجحان، چار دنوں میں 3 جوانوں نے خودکشی کی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سری نگر ، ::جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہفتہ کی صبح ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جوان نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ یہ وادی میں گذشتہ چار دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گذشتہ روز دو فوجی اہلکاروں نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے رام منشی باغ علاقہ میں قائم ایف کمپنی 79 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات پرکھا سکھ دیوساکنہ تلنگانہ نے ہفتہ کی کی علی الصبح اپنے کیمپ میں دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو بادامی باغ میں واقع 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی جوان نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا۔ انہوں نے بتایا ’ہم نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے‘۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد مہلوک فوجی اہلکار کی لاش اس کے آبائی گھر بھیجی جائے گی۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود وادی میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2009 سے اب تک قریب 1050 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔ یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے