ناساز گار موسمی حالات کے باعث مغل روڈ بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 اگست

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور روڈ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے مغل روڈ پر موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں اور تمام طرح کی گاڑیوں کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور روڈ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ روڈ کے متعلق اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، ٹریفک کنٹرول روم جموں اور ٹریفک کنٹرول روم سری نگر کی طرف رجوع کریں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوراب بھاری بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Share This Article