جموں و کشمیر کا ہر شہری دہشت گردوں سے وابستہ نہیں / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ہر شہری دہشت گردوں سے وابستہ نہیں ہے اور بدقسمتی سے جب ہم ہر کسی کو کشمیری دیکھنے لگتے ہیں تو لوگوں کو صحیح راستے پر رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

جموں میں صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی دن اپنا پہلا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا ”اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کافی نہیں ہے۔ اس طرح بے گناہ لوگوں کا وحشیانہ قتل ناقابل قبول ہے، کوئی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ تحقیقات جاری ہیں اور تمام مجرموں کو سزا ملنی چاہیے“۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہر شخص دہشت گرد یا دہشت گردوں سے وابستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا”یہ صرف چند لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے امن اور بھائی چارے کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے“۔وزیر اعلیٰ نے کہا ” بدقسمتی سے جب ہم جموں و کشمیر کے ہر فرد اور ہر کشمیری مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور ہر کشمیری مسلمان کو دہشت گرد ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں تو لوگوں کو صحیح راستے پر رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے“۔

Share This Article