کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 13 نومبر

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردیوں کا زور مسلسل بڑھ رہا ہے جس نے لوگوں کو سردیوں کے باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلان کی آمد سے پہلے ہی گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین ریکارڈ ہوئی جب شبانہ درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی میں مشہور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Share This Article