سرینگر جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 20 ستمبر

وادی کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے اور آج گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا نگروٹہ جموں سے 10 بجے کے بعد کسی بھی چھوٹی گاڑی کو چلنے اجازت نہیں ہوگی اور کسی بھی چھوٹی گاڑی کو نویوگ ٹںل/ ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن سے جموں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں، لین ڈسپلن کے مطابق چلیں اور اوورٹیکنگ کرنے سے احتراز کریں نیز قومی شاہراہ پر غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

حکام نے بتایا کہ وادی کو جموں صوبے کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ، وادی کو مرکزی انتظام والے علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی لیہہ – سری نگر شاہراہ اور سنتھن روڈ پر ٹریفک حسب ایڈوائزری چل رہا ہے۔

انہوں نے سفر کرنے والوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے اور سڑکوں کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج، سری نگر، جموں اور رام بن کے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کرنے کو کہا ہے۔

Share This Article