جموں میں 50 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن کے ساتھ اسمگلر گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،23 اگست

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جموں کے ميران صاحب علاقے سے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 22 اگست کو بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک سرچ آپریشن کے دوران انجام دی گئی۔ بی ایس ایف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور سکیورٹی ایجنسیاں اس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہیں۔

Share This Article