خوش خبری! آئندہ 15 دنوں میں 5 روپئے لیٹر تک کم ہو سکتی ہیں پٹرول -ڈیزل کی اضافی قیمتیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ سے ہو رہی کٹوتی آگے بھی جاری رہ سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 دنوں میں پٹرول- ڈیزل کی اضافی قیمتیں 5 روپیے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران سے تیل خریدنے کی پابندی سے ہندوستان، چین اور جاپان سمیت 8 ممالک کو فی الحال اجازت دے دی ہے۔

اس سے ہندوستان کا سب سے بڑا فائدہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ تاہم ایران پر امریکی پابندی جاری رہے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان دنیا میں خام تیل کا تیسرا بڑا صارف ملک ہے۔ اپنی کل ضرورت کا 80 فیصد درآمد کے ذریعہ پورا کرتا ہے۔ عراق اور سعودی عرب کے بعد ایران کا تیسرا بڑا سپلائر ملک ہندوستان ہے۔

Share This Article