اوڑی سیکٹر میں تصادم آرائی: فوجی جاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 13 اگست

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تصادم آرائی میں ایک فوجی جوان کی موت واقع ہوئی ہے حکام نے بتایا کہ طرفین کے درمیان اوڑی سیکٹر کے چرندہ علاقے میں رات کے ساڑھے تین بجے گولیوں کا تبادلہ ہوا انہوں نے کہا کہ اس انکائونٹر میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

تاہم یہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) حملہ تھا یا در اندازی کی کوشش کی تھی جس کو ناکام بنا دیا گیا۔

ادھر اس واقعے کے متعلق فوج یا پولیس کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article