راجوری سڑک حادثے میں ماں بیٹے کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 13 اگست

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے خواص بدھال علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ماں بیٹے کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے خواص بدھال علاقے میں گذشتہ شام ایک مہیندرا گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کی بر سر موقع ہی موت وقع ہوئی۔
متوفین کی شناخت 25 سالہ للیتا دیوی زوجہ بلجیت سنگھ اور کرش، جو اس کا کمسن بیٹا ہے، کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شرور کی ہیں۔

Share This Article