امرناتھ یاترا: 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ روانہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 19 جولائی

امرناتھ یاترا بحسن و خوبی جاری رہتے ہوئے ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 6 ہزار 3 سو 65 یاتری 211 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 8 سو 51 یاتری جنوبی ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 3 ہزار 5 سو 14 یاتری وسطی ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق اب تک 2 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط یہ پوتر یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا

Share This Article