میرج اسسٹنس اسکیم میں مدد کی رقم کو 50 ہزار سے 75 ہزار روپیے کر دیا جائے گا: سکینہ یتو

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 24 جون

وزیر برائے صحت و تعلیم سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ میرج اسسٹنس اسکیم چل رہی ہے اور اس اسکیم میں مدد کی رقم کو 50 ہزار روپیے سے بڑھا کر 75 ہزار روپیے کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے تعلیمی اہلیت کے معیار کو ختم کرنے کے لئے بھی تجویز زیر غور ہے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘میرج اسسٹنس اسکیم چل رہی ہے اور اس میں پہلے ایک لڑکی کو شادی کے لئے 50 ہزار روپیے دئے جاتے تھے اس رقم کو بڑھا کر 75 ہزار روپیے کر دیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘الیکشن سے پہلے ایک حکمنامہ آیا تھا جس میں اس کے لئے تعلیمی اہلیت کو معیار رکھا گیا تھا ہم اس کو ختم کریں گے کیونکہ لڑی کو شادی کرنی ہے اس میں تعلیمی قابلیت کا معیار کیوں رکھنا ہے’۔
ایک سوال کے جواب میں سکینہ یتو نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ صحت مند رہیں اور اس کے لئے وسیع پیمانے پر جانکاری مہم چلانے کی ضرورت ہے’۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں 0.6 فیصد ایڈز سے متاثرہ ہیں، یہ بھی نہیں ہونا چاہئے بلکہ جموں و کشمیر تمام بیماریوں سے پاک ہونا چاہئے’۔ان کا کہنا تھا: ‘محکمہ اس ضمن میں وسیع پیمانے پر جانکاری عام کرنے کے لئے کوشاں ہے’۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ایڈز کے متعلق جانکاری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ جس میں اس بیماری کی علامات پائی جاتی ہوں وہ سامنے آئے اور اس کا بر وقت علاج کیا جا سکے۔

Share This Article