شوپیان کے لاپتہ شہری کی نعش اہر بل آبشار کے قریب بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /10جون / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع کولگام کے اہر بل آبشار کے قریب سے شوپیان سے لاپتہ ہونے والے شہری کی نعش بر آمد ہوئی ۔

حکا م نے بتایا کہ شہری اتوار کو باہر نکلنے کے دوران اہر بل آبشار کے قریب لاپتہ ہو گیا تھا

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو لاش کو نکالنے کیلئے کام میں لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا”سخت تلاشی مہم کے بعد ایس ڈی آر ایف نے منگل کی صبح لاش برآمد کی اور بعد میں اسے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

متوفی کی شناخت وسیم احمد ملک (33) ولد محمد یٰسین ملک ساکنہ نیو کالونی الائی پورہ، شوپیان طور پر کی گئی ہے۔

Share This Article