کشمیر کے بعض پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں شدید بارشیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR,MAR 3 (UNI):-Vehicles move during fresh snowfall at upper reaches of Anantnag in Srinagar on Monday.UNI PHOTO- 36U

سری نگر، 31 مئی

وادی کشمیر میں جاری نا سازگار موسمی صورتحال کے بیچ جہاں میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں بعض پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی گلی پر 2 سے 4 انچ، راز داں ٹاپ پر 3 انچ، سنتھن ٹاپ پر قریب 2 انچ برف باری ہوئی ہے جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 19.3 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 15.4 ملی میٹر، پہلگام میں 13.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 11.2 ملی میٹر، گلمرگ میں 24.6 ملی میٹر اور بارہمولہ میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 31 مئی کو بھی رک رک کر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم اور 2 جون کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 4 اور 6 جون کو موسم مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کے ساتھ دوپر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارشوں کے مرحلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 او 8 جون کو بھی موسم کی کم و بیش یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ 31 مئی کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کمزور مقامات پر لینڈ سلائنڈنگ او مٹی کے تودے بھی گر آ سکتے ہیں او کہیں کہیں تیز بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے آ سکتے ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کمزور تعمیراتی ڈھانچوں، بجلی کھمبوں، پرانے درختوں سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔

Share This Article