خراب موسم : راجوری ضلع کے تمام پرائمری اور مڈل اسکول آج بند رہیں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راجوری /31مئی / ٹی آئی نیوز

نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر راجوری ضلع کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو دن بھر کیلئے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری نے تمام زونل ایجوکیشن افسران کو 31 مئی 2025 کو تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

یہ حکم خالصتاً ایک احتیاطی اقدام کے طور پر جاری کیا گیا ہے تاکہ جاری خراب موسم کے دوران طلبا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

Share This Article